(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی مزاحمتی تنظیم کے رکن کا کہنا ہےکہ فلسطین اتھارٹی قابض دشمن کو تسلیم کرنے کے فیصلے کو واپس لے تاکہ دیگر ریاستوں کو اسرائیل کو تسلیم کرنے کا جواز ہی ختم ہوجائے ۔
اسلامی جہاد موومنٹ کے پولیٹیکل بیورو کے اہم رکن ، خالد البطش نے بحرین کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے قیام کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین اتھارٹی اسرائیل کو تسلیم کرنے کا غلط فیصلہ واپس لے، انھوں نے کہا کہ فلسطینیوں کے خلاف ہونے والی اس سازش کے مقابلے کیلئے قومی حیثیت کا اتحاد ناگزیر ہے جو فلسطینی عوام کی طاقت کا عنصر ہے۔