مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اپنے ایک بیان میں مصطفیٰ البرغوثی نے کہا کہ اسرائیل ہمیشہ عالمی سطح پر ہونے والے اہم واقعات کی آڑ میں فلسطینی قوم کے خلاف اپنے جنگی جرائم کو چھپانے کی کوشش کرتا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو نے پیریس میں دہشت گردی کی مذمت کے ساتھ وہاں پرمنعقدہ ریلی میں شرکت کرکے یہ تاثر دینےکی کوشش کی ہے کہ اسرائیل ایک پرامن ملک ہے حالانکہ دنیا جانتی ہے کہ صہیونی ریاست کا دامن فلسطینیوں کے خون سے آلود ہے اورابھی تک صہیونیوں کے ہاتھو فلسطینیوں کے تازہ خون سے رنگین ہیں۔ صہیونی ریاست ہزار بار ایسے واقعات کی مذمت کرکے خود کو چھپانے کی کوشش کرے لیکن وہ جنگی جرائم کے کٹہرے سے بچ نہیں سکے گا۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل دنیا کو بے وقوف بنانے اور عالمی برادری کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کررہا ہے لیکن اس کی یہ کوششیں کبھی کامیاب نہیں ہوسکیں گی۔
خیال رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو نے گذشتہ روز فرانس میں ہونے والے دہشت گردی مخالف عالمی ملین مارچ میں شرکت کی تھی۔ انہوں نے فرانسیسی خبار پر حملے کی شدید مذمت کرتےہوئے اسے دہشت گردانہ کارروائی قرار دیا۔ سوشل میڈیا پر نیتن یاھو کی اس تقریر کا خوب مضحکہ اڑایا گیا۔ بلاگرز کا کہنا ہےکہ نیتن یاھو سے بڑھ کو دنیا میں کوئی دہشت گرد نہیں ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین