• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 11 اگست 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

پندرہ فلسطینی شہداء کے جسد خاکی بدستورصہیونی فوج کی تحویل میں

ہفتہ 09-01-2016
in فلسطین
0
15 PalesBodies
0
SHARES
4
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج کی جانب سے شہید فلسطینی نوجوانوں کے جسد خاکی ان کے ورثاء کے حوالے کیے جانے کےبعد اب بھی 15 شہداء کی میتیں دشمن فوج کی تحویل میں ہیں اور انہیں انہیں ان کے لواحقین کے حوالے کرنےسے انکار کیا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یکم اکتوبر 2015 ء کے بعد دہشت گردی کے دوران شہید کیے جانے کے بعد تحویل میں رکھے گئے فلسطینی شہداء کے جسد خاکی میں سے چار کا تعلق الخلیل شہر سے ہے۔

رپورٹ کے مطابق چار فلسطینی شہیدوں کے جسد خاکی جو ابھی تک ان کے ورثاء کو نہیں دیے گئے ان کا تعلق الخلیل جب کہ دیگر گیارہکا بیت المقدس سے ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھی ان شہداء کی جلد از جلد ان کے ورثاء کو حوالگی کا مطالبہ کیا ہے مگر صہیونی فوج کی جانب سے یہ مطالبہ مسترد کردیا گیا ہے۔

قبل ازیں تین ماہ کے دوران اسرائیلی فوج نے 60 سے زائد فلسطینی شہداء کے جسد خاکی قبضے میں لے رکھے تھے جن میں سے چالیس سے زاید شہداء کے جسد خاکی مختلف مراحل میں ان کے ورثاء کے حوالے کیے گئے۔

جن فلسطینی شہداء کے جسد خاکی ابھی تک ان کےورثاء کو نہیں دیے گئے ان کے نام ثابر ابو غزالہ، مصطفیٰ الخطیب ، بہاء علیان، علاء بو جمل، معتز عویسات، حسن مناصرہ، عمر اسکافی، عبدالمحسن حسونہ، احمد شعبان، مصعب الغزالی، محمد نمر، خلیل محمد شلالدہ، مہند الکوازبہ، علاء کوازبہ اور احمد کوازبی بتائے جاتےہیں۔

خیال رہے کہ فلسطین میں یکم اکتوبر دو ہزار پندرہ کے بعد سے جاری تحریک انتفاضہ میں اب تک ڈیڑھ سو فلسطینی شہید اور ہزاروں کی تعداد میں زخمی کیے جا چکے ہیں۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineپندرہ فلسطینی شہداء کے جسد خاکی بدستورصہیونی فوج کی تحویل میں
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.