قلقیلیہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر قلقیلیہ میں ہفتے کے روز فلسطینیوں شہریوں کے ایک پرامن احتجاجی جلوس پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس کے نتیجے میں ایک صحافی سمیت دو شہری شدید زخمی ہوگئے جب کہ آنسوگیس کی شیلنگ سے متعدد فلسطینی دم گھٹنے سے بھی متاثر ہوئے ہیں۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کفر قدوم قصبے میں مقامی فلسطینی سماجی کارکن مراد اشتیوی نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے دیوار فاصل اور مقبوضہ مغربی کنارے میں صہیونی آباد کاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں فلسطینیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔انہوں نے بتایا کہ صہیونی فوج نے فلسطینی مظاہرین پر براہ راست گولیاں چلائیں اور ان پر آنسوگیس کی شیلنگ کی۔ مظاہرین 14 سال سے بند شاہراہ کے کھولے جانے پر احتجاج کررہے تھے۔
مراد اشتیوی نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے دو فلسطینی شہری شدید زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں ایک فلسطین سیٹلائیٹ چینل کے نامہ نگار احمد شاور بھی شامل ہے۔
دونوں زخمیوں کو درویش نزال اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
شتیوی نے بتایا کہ صہیونی فورسز کی جانب سے تشدد کے استعمال کے بعد فلسطینی شہریوں نے بھی اسرائیلی فوج پر سنگ باری کی اور صہیونی فوج پر پٹرول بموں سے حملہ کیا۔
ادھر فلسطین کے علاقوں النبی صالح، بلعین اور نعلین میں بھی اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ پرامن فلسطینی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے اسرائیلی فوج نے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا۔