الخلیل (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) گذشتہ روز پاکستان میں زیرتعلیم فلسطین کے ایک طالب علم کو پراسرار طور پر مردہ پایا گیا۔ فلسطینی طالب علم کی موت کے اسباب جاننے کی کوششیں جاری ہیں تاہم فی الحال یہ معمہ حل نہیں ہوسکا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق 23 سالہ احمد محمد احمد غنیمات کا تعلق غرب اردن کے شہر الخلیل کے صوریف قصبے سے ہے اور وہ پاکستان میں کمپیوٹرانجینیرنگ کے شعبے سے زیرتعلیم تھا۔گذشتہ روز اسے اس کی فلیٹ میں پراسرار طور پر مردہ پایا گیا۔ غنیمات کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ فی الحال ان کے بیٹے کی موت کے اسباب کا تعین نہیں ہوسکا ہے۔
احمد غنیمات کی میت تدفین کے لیے جلد ہی اس کے آبائی شہر صوریف منتقل کی جائے گی۔