رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی زندانوں میں قید پانچ فلسطینی اسیران اسیری کے نئے برسوں میں داخل ہوگئے ہیں۔ ان میں تین فلسطینی اسیران تا حیات عمر قید کی سزا کے تحت پابند سلاسل ہیں۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسیری کے نئے برسوں میں داخل ہونے والے پانچوں اسیران غرب اردن، غزہ کی پٹی اور مقبوضہ بیت المقدس سے تعلق رکھتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق اسیر اشرف نظمی محمد قیسی اسرائیلی زندانوں میں 12 سال قید کی سزا مکمل کرنے کے بعد 13 ویں سال میں داخل ہوگئے ہیں۔ وہ 2005ء سے اسرائیلی زندانوں میں پابند سلاسل ہیں اورانہیں پانچ بارعمر قید اور 20 سال اضافی قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
اسیر 36 سالہ عبدالرحمان خلیل محمد محمود کا تعلق بیت المقدس سے ہے۔ وہ 17 سالÂ قید کی سزا کے تحت پابند سلاسل ہیں، جس میں سے 15 سال قید پوری کرچکے ہیں۔
رامی محمد محمود نور کا تعلق غرب اردن کے شمالی شہر نابلس سے ہے اور وہ بھی تاحیات عمر قید کی سزا کے تحت پابند سلاسل ہیں۔ 38 سالہ محمود نور سنہ 2002ء کے بعد سے اسرائیلی زندانوں میں قید ہیں اور اب تک 15 سال قید کاٹ چکے ہیں۔
اسیر موسیٰ آدم سالم خلیل کا تعلق غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل سے ہے اور بھیÂ تاحیات قید کے تحت پابند سلاسل ہیں۔ سنہ2007ء کو گرفتار ہونے والے خلیل اب تک 10 سال قید کاٹ چکے ہیں اور اب گیارہویں سال میں داخل ہوئے ہیں۔
اسیر محمد عبداللہ حرب قاسم کا تعلق غزہ کی پٹی کے بیت لاھیا علاقے سے ہے اور وہ 2008ءÂ سے14 سال کے لیے پابند سلاسل ہیں جن میں سے 9 سال قید وہ پوری کرچکے ہیں۔