(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی طلباء تنظیم نے کہا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں ان کی سرگرمیوں پر پابندی اور تنظیم کو دہشتگرد قراردینا ان کے عزم کو کمزور نہیں کرسکے گا۔
گزشتہ روز قابض فوج کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ صیہونی فوج کے کمانڈر "تامير يداعی”کی جانب سے ایک فیصلہ جاری کیا گیا ہے جس کے تحت آزادی فلسطین کیلئے جدوجہد کرنے والی مزاحمتی سیاسی جماعت پاپولر فرنٹ کی طلبہ تنظیم پروگریسو ڈیموکریٹک اسٹوڈنٹس”غیر قانونی اور ایک دہشت گرد تنظیم قراردیا گیا تھا تھا۔”
اسرائیلی فوج کی انتقامی کارروائیوں کے خلاف پاپولر فرنٹ کی طلبہ تنظیم پروگریسو ڈیموکریٹک اسٹوڈنٹس” کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاپولر فرنٹ کے طلباء "آپ کی جانب سے کی جانے والی غیر قانونی گرفتاریوں ، اور دھمکیوں سے خوفزدہ نہیں ہیں آزادی کے متوالے ہر روز شہید ہوتے ہیں اور ہر روز پھر پیدا ہوتے ہیں۔”
انھوں نے کہا کہ ان کی مقبوضہ مغربی کنارے میں ان کی سرگرمیوں پر پابندی اور تنظیم کو دہشتگرد قراردینا ان کے عزم کو کمزور نہیں کرسکے گا۔