• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 12 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

پابندیوں کے باوجود جمعہ کے دوران مسجد اقصیٰ میں فلسطینیوں کا جم غفیر

ہفتہ 16-07-2016
in فلسطین
0
0Pala1889
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینی شہریوں کے قبلہ اوّل میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے آنے پر پابندیوں کے باوجود ہزاروں کی تعداد میں شہری گذشتہ روز جمعہ کی نماز میں مسجد اقصٰی پہنچنے میں کامیاب رہے۔

مقامی فلسطینی شہریوں کا کہنا ہے کہ جمعہ کے روز اسرائیلی فوج نے بیت المقدس کے چپے چپے پر ناکے لگا کر شہریوں کو روکنے کی مذموم کوششیں جاری رکھیں۔ اسرائیلی فوج،بارڈر پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے ہزاروں اہلکاروں نے بیت المقدس کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کردیا تھا۔ اس کے باوجود فلسطینی شہری رکاوٹیں توڑ کر قبلہ اوّل پہنچنے میں کامیاب رہے۔

مسجد اقصیٰ کے خطیب نے نماز جمعہ کے خطبے میں فلسطینی قوم سے اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنے اور صہیونی ریاست کی ریشہ دوانیوں کے خلاف متحد ہونے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ قبلہ اوّل میں یہودیوں کی یلغار روکنے کے لیے فلسطینیوں کو باہم متحد ہونے کے ساتھ ساتھ قبلہ اول سے اپنا رشتہ وتعلق مضبوط بنانا ہوگا۔

مسجد اقصیٰ کے امام کا کہنا تھا کہ صہیونی ریاست ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت خطے میں مذہبی اشتعال انگیزی اور مذہبی جنگ چھیڑ نے کی سازش کررہا ہے۔ انہوں نے عالم اسلام اور عرب اقوام و حکومتوں سے بھی قبلہ اوّل اور بیت المقدس کےدفاع کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات پر زور دیا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieپابندیوں کے باوجود جمعہ کے دوران مسجد اقصیٰ میں فلسطینیوں کا جم غفیر
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.