اسرائیلی آٹھ روز ہ غارت گری کے بعد گزشتہ روز چھ سیٹلائٹ ٹی وی چینلز نے تباہ ہونے والی غزہ کی عمارتوں کی تعمیر اور زخمیوں کے علاج کے لیے ایک رفاہی مہم میں حصہ لیا، ”مل کر غزہ تعمیر کرینگے”
کے عنوان سے اس مہم میں رات دس تا بارہ بجے ٹی وی پر فنڈز اکٹھے کیے گئے۔ منگل کی شام اس مہم میں مخیر حضرات نے غزہ کی تعمیر نو کے لیے چھ لاکھ ڈالرز کے عطیات دیے۔
غزہ کا محاصرہ توڑنے کے لیے سرگرم یورپی مہم کے زیر انتظام اس مہم کے منتظمین نے ”مرکز اطلاعات فلسطین” کو بتایا کہ یہ تمام عطیات غزہ کی پٹی میں صحت اور تعمیر کے شعبے میں استعمال کیے جائیں گے۔
اس مہم میں جن ٹی وی چینلز نے حصہ لیا ان میں الرسالہ، فور شباب، القدس، بغداد، الاقصی اور الیرموک چینلز شامل ہیں۔ مہم میں فنڈز اکٹھے کرنے میں تیونس کے اخبارات اور الفجر ریڈیو چینل نے بھی حصہ لیا، اس مہم میں معروف اسلامی رہنماؤں، علماء اور دیگر شخصیات نے اہل غزہ کی مدد کے لیے لوگوں سے فنڈز دینے کی اپیل کی۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین
