محمود عباس کے صاحبزادے کو ایک ایسے وقت میں بیروت میں ارب آئیڈل شو میں دیکھا گیا ہے کہ فلسطین بھر میں یہودی فوجیوں کے حملے میں فلسطینی وزیر زیاد ابوعین کی شہادت پر سوگ منایا جا رہا ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق محمود عباس کے ایک تھیٹر پروگرام میں شرکت پر سوشل میڈیا میں سخت تندو تیز تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ ٹیوٹر اور فیس بک پ رانٹرنیٹ صارفین نے یاسرعباس کے اس اقدام کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ انہوں نے ایک تھیٹر شو میں ایک ایسے وقت میں شرکت کی جب فلسطینی قوم ایک وزیر کی دشمن فوج کے ہاتھوں شہادت کے غم میں ڈوبی ہوئی تھی یاسرعباس نے اس پروگرام میں شرکت کے فلسطینی قوم کے دکھوں پر نمک پاشی کی ہے۔
خیال رہے کہ صدر محمود عباس کے بیٹے نے ’’ارب آئیڈیل‘‘ میں فلسطینی فنکار ھیثم الخلائلہ کی حمایت میں شرکت کی تھی جسے اس پروگرام میں ’’محبوب العرب‘‘ کا لقب عطا کیا گیا ہے۔
یاسرعباس نے عرب آئیڈل میں پہلی بارشرکت نہیں کی بلکہ وہ ماضی میں بھی اس پروگرام میں شرکت کرتے رہے ہیں۔ گذشتہ برس انہوں نے فنکار محمع عساف کی ارب آئیڈل کے لیے منتخب ہونے کی تاج پوشی کی تقریب میں شرکت کی تھی۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین