گزشتہ سال ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونے والا فلسطینی بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے گزشتہ روز خالق حقیقی سے جاملا۔
تفصیلات کےمطابق گزشتہ سال مقبوضہ فلسطین کے شہرجانین کے مغربی علاقے السيلة الحارثية میں ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونے والا 16 سالہ عمر بدران نعیم ال کراخی زخمو کی تاب نا لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملا۔
ترجمان پولیس کرنل لوئے ارزق کے بیان کے مطابق زخمی بچہ سر اور ریڑھ کی ہڈی میں گہرے زخموں کے باعث تشویشناک حالت میں تھا جو گزشتہ روز انتقال کرگیا، ترجمان نے بتایا کہ حادثے میں ملوث ڈرایور پولیس کی تحویل میں ہے اور تفتیش کے مراحل میں ہے جس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائے جائے گی
