فلسطینی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ امریکا میں ہونے والے صدارتی انتخابات اور دوسری مدت کے لیے باراک اوباما کے صدر منتخب ہونے کے معاملے کا جائزہ لے رہی ہے اور اس اہم موقع پر اوباما کو پیغام دیتی ہے
کہ ان کے پاس یہ بہترین موقع ہے کہ وہ اسرائیل کے لیے جانبداری کا مظاہرہ کرنا ترک کردیں۔
فلسطینی حکومت کے ترجمان طاہر نونو نے ذرائع ابلاغ کے لیے جاری اپنے بیان میں کہا کہ اوباما کو چاہیے کہ وہ اقوام متحدہ کو بھی اسرائیل اور فلسطین کے حوالے سے اسرائیل کا بے جا ساتھ دینے سے روکیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کا فلسطینی قوم اور خطے کے مسائل کے حوالے سے اہم کردار ہے۔
ان کا کہنا تھا ہم نے اپنی جیت کے بعد اوباما کے خطاب کو سنا ہے، اس خطاب میں اگرچہ ترکی اور مصر کے متعلق اظہار خیال کیا گیا مگر اس سے فلسطین کے متعلق ان کی پالیسی واضح نہیں ہوتی، فلسطینی حکومت کے ترجمان نے کہا کہ امریکی صدر کے لیے یہ موقع ہے کہ وہ یہودی لابی اور سیاسی فنڈز سے دور رہتے ہوئے خطے کی قوموں سے کیے ہوئے اپنے وعدے پر عمل کرائیں۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین