• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

وسطی غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان زخمی

بدھ 17-04-2013
in فلسطین
0
plf ocha
0
SHARES
0
VIEWS
فلسطین سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ایک فلسطینی نوجوان غزہ کے وسطی علاقے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا۔
 
 خبر رساں ادارے ‘قدس پریس’ کے مطابق یہ فائرنگ غزہ کے وسطی علاقے مشرقی البریج کیمپ میں اسرائیلی فوج کے مانیٹرنگ ٹاورز سے خودکار آتشیں اسلحے سے کی گئی۔ اس کا ہدف فلسطینیوں کے مکانات اور کھیت تھے۔
 
 غزہ میں وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ نے بتایا کہ منگل کے روز کی جانے والی اس فائرنگ کی زد میں آ کر ایک 34 سالہ نوجوان زخمی ہو گیا۔ نوجوان کو سینے میں گولی لگی جو جسم سے پار ہو گئی۔ انہیں وسطی غزہ کے علاقے دیر البلح کے شہدائے الاقصی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، جہاں اس کی حالت تسلی بخش بیان کی جاتی ہے۔
 
 یاد رہے کہ  گزشتہ روز پیش آنے والا واقعہ جنگ بندی کے اسرائیلی معاہدے کی ایک اور خلاف ورزی ہے۔ گزشتہ برس نومبر میں طے پانے والے جنگ بندی کے معاہدے کے بعد سے ابتک چار فلسطینی، اسرائیلی فائرنگ کا نشانہ بن چکے ہیں جبکہ صہیونی بحریہ اسی خلاف ورزی کے ضمن میں کھلے سمندر سے مچھلیاں پکڑنے والے تیس ماہی گیروں کو گرفتار اور ان کی ملکیتی کشتیوں کو ضبط کر چکی ہے۔
 
 
 
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.