غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے غزہ کی مشرقی سرحد پر لگائے میڈیکل کیمپوں پر جمعہ کے روز بڑی تعداد میں اشک آور گولے فائر کئے جن سے متعدد طبی اہلکاروں کی حالت غیر ہو گئی۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غزہ وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدوہ نے بتایا کہ اسرائیلیوں نے جان بوجھ کر مشرقی غزہ، خان یونس اور رفح کے شہروں میں لگائے میڈیکل کیمپوں کو نشانہ بنایا جس سے طبی عملے کے اہلکاروں کی بڑی تعداد دم گھٹنے کی وجہ ہسپتال منتقل کرنا پڑی۔انھوں نے مزید کہا کہ وزارت صحت کے زیر انتظام چلنے والے ایمبولینس سروس بھی اسرائیلی فائرنگ سے محفوظ نہیں رہی، جس کی وجہ سے واپسی مارچ کے شرکاء کو طبی امداد فراہم میں مشکلات پیش آئیں۔
وزارت کے اہلکار کے مطابق ایک ملتی جلتی پیش رفت میں قابض اسرائیلی فوجیوں نے واپسی مارچ میں شریک کم عمر بچوں کوÂ جان بوجھ کر نشانہ بنانے کی اپنی بزدلانہ کارروائیوں میں اضافہ کر دیا ہے۔