امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن میں ہزاروں افراد نے مغربی کنارے میں یہودی آباد کاری کے خلاف بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا، یہ مظاہرہ اس وقت کیا گیا جب امریکی صدر کو اپنی دوسری مدت صدارت کے حلف لینے میں صرف ایک دن باقی رہ گیا ہے۔
مظاہرے میں فلسطین کے امن کارکن، عرب اور دیگر ممالک کے شہری اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے رضا کاروں کی بڑی تعداد شامل تھی۔
مظاہرے کے شرکاء نے امریکا کی جانب سے فلسطینیوں پر مظالم ڈھانے والے اسرائیل کی اندھی تائید کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ مظاہرین کی ریلی وائٹ ہاؤس کے قریب سے گزری اور مظاہرین نے امریکی صدر باراک اوباما سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل پر مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کی تعمیر روکنے کا دباؤ بڑھائے۔ احتجاج کرنے والوں نے اسرائیل پر انسانی حقوق کی پاسداری کرنے اور امریکا کی جانب سے اسے دی جانے والی امداد کو روکنے کا مطالبہ بھی کیا۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین