اسرائیل کی جانب سے مغربی کنارے میں فلسطینی املاک پر حملوں، گھروں پر منہدم کرنے اور زرعی اراضی پر قبضوں کا سلسلہ جاری ہے، وادی اردن (اغوار) کے علاقے میں صہیونی حکام نے متعدد فلسطینی خاندانوں کو اپنے گھر مسمار کرنے کے نوٹسز جاری کردیے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق اسرائیلی حکام نے فلسطینی ساطی زامل اور ان کے اہل خانہ کو تین دن میں گھر خالی کرکے مسمار کرنے کا نوٹس جاری کردیا ہے۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیل کی نام نہاد فطری اتھارٹی کی جانب سے درجنوں شہریوں کو علاقہ خالی کرنے اور اپنے گھروں کو گرانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

اسرائیلی حکام وادی اردن کے علاقوں کو بتدریج خالی کرواتے جا رہے ہیں تاکہ ان علاقوں کو مکمل طور پر یہودی مقامات قرار دیا جا سکے۔