اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق دو روز قبل وادی اردن میں اچانک لا پتا ہونے والے اسرائیلی فوجی کو پراسرار طورپر مردہ حالت میں پایا گیا ہے۔ مبینہ طورپر مقتول فوجی کا اسلحہ اس کے پاس پڑا تھا تاہم موت کے اسباب کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔
عبرانی نیوز ویب پورٹل 0404 کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب وادی اردن میں لاپتا ہونے والے فوجی کی لاش ایک ویران جگہ سے ملی ہے۔ جس کا پورسٹمارٹم کرنے کے بعد اسے ورثاء کے حوالے کردیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فوج نے لاپتا ہونے والے فوجی کے موبائل فون پر رابطے کی کوشش کی تھی مگراس کاموبائل فون بھی بند مل رہا تھا۔ تاہم بعد ازاں تلاش کے دوران اسے مردہ حالت میں پایا گیا۔ مردہ فوجی کا اسلحہ اس کے قریب ہی پڑا تھا۔
اسرائیلی فوج نے پراسرار طور پرہلاک ہونے والے فوجی کے پوسٹم مارٹم کے بعد مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔
