اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے مغربی کنارے کی سرحد پر پھیلی وادی اردن میں فلسطینیوں کو بے گھر کرنے کی مہم کا آغاز کردیا ہے۔
فوجی مشقوں کے بہانے اسرائیلی حکام اہل علاقہ کو ہجرت پر مجبور کر رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق بدھ کے روز اسرائیلی فوج نے وادی اردن کے شمالی علاقے کو پہلے فوجی ممنوعہ علاقہ قرار دیا۔ اور بعض ازاں بیس فلسطینی خاندانوں سے زبردستی علاقہ خالی کروا لیا۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ یہ خاندان بغیر چھت کے کھلے آسمان تلے رات گزارنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ اپنے گھروں سے نکالے گئے خاندانوں میں شامل ایک شخص نے ’’مرکز اطلاعات فلسطین‘‘ کے نمائندے کو بتایا کہ یہ سارے خاندان اب تک کھلے آسمان تلے بغیر چھت کے موجود ہیں، جنگی مشقوں کے بہانے لگ بھگ دو سو افراد کو بے گھر کیا گیا جن میں اکثریت بچوں اور خواتین کی ہے۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

