مقبوضہ بیت المقدس میں موجود نیشنل ایکشن اتحاد نے مطالبہ کیا ہے کہ بیت المقدس کے فلسطینی اگلے منگل کو ہونے والے اسرائیلی بلدیہ کے انتخابات کا بائیکاٹ کریں۔
فلسطینی گروپ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ،”بیت المقدس میں ہونے والے انتخابات کا بائیکاٹ اس سیاسی وجہ سے کیا جارہا ہ کہ بیت المقدس ایک مقبوضہ شہر ہے اور کسی بھی دوسرے مقبوضہ شہر کی طرح اس کے اندر کوئی تبدیلی نہیں لانی چاہئیے ہے۔
اتحاد کا کہنا ہے کہ قابض اسرائیل کی جانب سے بیت المقدس کے مشرقی حصے پر قبضہ بین الاقوامی قانون اور فلسطینی عوام کے حق آزادی کو مجروح کرتا ہے۔
گروپ کا مزید کہنا تھا فلسطینی عوام اپنے سیاسی حقوق پر سودہ نہیں کرنا چاہتے خاص طور پر ایک آزاد فلسطینی ریاست جس کا دارالحکومت بیت المقدس ہو۔ جبکہ اسرائیلی بلدیہ سروس ان کو انہی کے گھروں اور شہروں سے نکالنے کے لئے کام کررہی ہے۔
اتحاد کا کہنا ہے کہ ان انتخابات میں حصہ لینے سے عرب شہریوں کے سول، معاشی اور سماجی حقوق کے محفوظ ہونے کا اسرائیلی دعویٰ بے معنی ہے۔
