(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینی قانون ساز کونسل کے پہلے ڈپٹی اسپیکر احمد بحار نے اسرائیلی حکومت پر اسلامی مقدس مقامات کی بے حرمتی کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت اور صیہونی ریاست کومتنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونی ریاست کے اشتعال انگیزمجرمانہ اقدامات خطے کو مذہبی جنگ میں گھسیٹنے کا باعث بنیں گے۔
گزشتہ روزاسرائیلی وزیراعظم کےمسجد ابراہیمی میں الیکشن مہم کے دوران یہودی تلمودی مذہبی رسومات کی ادائیگی ،الخلیل شہر آمد کےموقع پرمیں پولیس اور فوج کی نگرانی میں مقدس مقامات کی بے حرمتی پر اپنے بیان میں فلسطینی قانون ساز کونسل کے پہلے ڈپٹی اسپیکر احمد بحار نے اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ “نیتن یاہو خطے کو ایک ایسی مذہبی جنگ میں جھونکنے کے درپر ہیں جس کی بنیاد خونریزی ،دہشتگردی اورجرائم پر رکھی جارہی ہے، نیتن یاہو کے ان مجرمانہ اقدامات کا انجام تباہ کن ہوگا، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہواس آگ سے جلنے والے پہلے شخص ہوں گے جو ان کی حکومت کا خاتمہ اور غاصب ریاست اسرائیل کی تباہی کا سبب بنیں گی۔
الخلیل کے خوالے سے اسرائیلی وزیراعظم کے بیان جس میں انھوں نے اس شہر کو یہودیوں کا آبائی تاریخی شہرقراردیا تھا اس بیان پر اپنے ردعمل میں انھوں نے کہا ہے کہ الخلیل ایک فلسطینی شہرہےاور یہ فلسطینیوں سے ہی منسوب رہے گا، فلسطینی کے بہادر عوام اپنے خون کے آخری قطرے تک اپنی سرزمین کی حفاظت کریں گے ۔