• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

نیتن یاھو کی لندن آمد کے خلاف برطانیہ میں احتجاجی مظاہرے

جمعرات 03-09-2015
in فلسطین
0
plf netan
0
SHARES
5
VIEWS

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے دورہ برطانیہ سے قبل لندن اور دوسرے شہروں میں بڑی تعداد میں احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے ہیں۔ احتجاجی مظاہروں کا اہتمام انسانی حقوق کی تنظیموں، برطانیہ میں مقیم فلسطینی کمیونٹی اور سماجی انجمنوں کی جانب سے کیا گیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق بدھ کے رز بھی لندن میں برطانوی وزیراعظم سیکرٹیریٹ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ مظاہرے میں شرکت کرنے والوں میں دوسرے مسلمان ملکوں، عرب شہریوں اور مقامی سماجی کارکنوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور صہیونی ریاست کے مظالم کے خلاف احتجاجی نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون سے مطالبہ کیا کہ وہ نیتن یاھو کو دورہ لندن سے روکیں۔

خیال رہے کہ اسرائیل کے انتہا پسند وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو 9 ستمبر کو برطانیہ کے دورے پر لندن پہنچ رہے ہیں جہاں وہ اپنے برطانوی ہم منصب ڈیوڈ کیمرون سے بھی ملاقات کریں گے۔

نیتن یاھوکے دورہ لندن کے خلاف انسانی حقوق کی تنظیموں نے آئندہ ایک ہفتے کےدوران احتجاجی مظاہرے کرنےکا اعلان کیا ہے۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ برطانوی حکومت نیتن یاھو کو لندن آمد پرگرفتار کرکے اور اسے فلسطینیوں کے وحشیانہ قتل عام کے جرم میں عالمی فوج داری عدالت میں پیش کرے یا نیتن یاھو کو دورے سے روک دے۔

برطانوی شہریوں کی جانب سے نیتن یاھو کی آمد کے خلاف یہ مظاہرے ایک ایسے وقت میں شروع کیے ہیں جب ایک برطانوی شہری نے نیتن یاھو کی گرفتاری کے حوالے سے ایک پٹیشن تیار کی ہے جس پراب تک 90 ہزار افراد نے دستخط کردیے ہیں۔ اگر یہ تعداد ایک لاکھ تک جا پہنچتی ہے تو نیتن یاھو کی گرفتاری کے مطالبے کو برطانوی پارلیمنٹ میں زیربحث لایا جائے گا۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.