اسرائیلی ریڈیو رپورٹ کے مطابق جمعرات کے روز بیت المقدس میں ایک اعلیٰ سطحی سیکیورٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نیتن یاھو نے کہا کہ بیت المقدس میں کشیدگی قابل قبول نہیں ہے۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ہر صورت میں پرتشدد کارروائیوں کو روکیں۔ اس موقع پر وزیراعظم کو نوجوان فلسطینی عبدالرحمان ادریس الشلودی شہید کی کار کی ٹکر سے ایک یہودی آباد کار کی ہلاکت اور آٹھ کے زخمی ہونے کے واقعے کی بریفنگ بھی دی گئی۔
اجلاس میں بیت المقدس کے اسرائیلی میئر نئیر برکات اور دخلی سلامتی کے وزیر یتزحاق اھرانوفیٹچ بھی موجود تھے۔
قبل ازیں صہیونی میئرنے شمالی بیت المقدس میں العیساویہ کالونی اور التل الفرنسیہ کا دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے سیکیورٹی حکام کو ہدایت کی کہ وہ فلسطینی شہری کی کار کی ٹکر کے حادثے کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی کو ختم کرنے کے لیے فوری اور موثر اقدامات کریں اور زندگی معمول پر لائیں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین