• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

نیتن یاھو کا جواب، عباس کی مذاکرات بحالی کی امیدیں دم توڑ گئیں

اتوار 13-05-2012
in فلسطین
0
plf nentanyahoo_reply
0
SHARES
2
VIEWS

plf nentanyahoo_reply

رام اللہ کی فلسطینی اتھارٹی کو اسرائیلی وزیر اعظم کی جانب ارسال کردہ خط کا جواب موصول ہوگیا جس کے بعد اتھارٹی کے صدر محمود عباس کو ایک بار پھر شدید ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

اسرائیل نے ایک بار پھر محمود عباس کی جانب سے مذاکرات بحالی کی درخواست ٹھکرا دی ہے۔ اپنا نام ظاہر نہ کرنےکی شرط پر اتھارٹی کے بعض ذرائع نے ’’مرکز اطلاعات فلسطین‘‘ کے نمائندے کو بتایا کہ سترہ مئی یوم اسیران کے موقع پر فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کی جانب سے اسرائیل کو مذاکرات کی بحالی کی دعوت پر مبنی خط ارسال کیا گیا تھا جس کے جواب کا اتھارٹی عہدیداروں کو بے چینی سے انتظار تھا۔ رام اللہ میں قائم فلسطینی اتھارٹی نے مسئلہ فلسطین کے حوالے سے اس کے خط کے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر مثبت اثرات کی امیدیں وابستہ کر رکھی تھیں۔

تاہم ہفتے کی شام محمود عباس کو صہیونی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو کا جواب موصول ہوگیا جس کے بعد رام اللہ میں قائم فلسطینی اتھارٹی کے آفس میں مایوسیاں چھا گئی ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ تنظیم آزادی فلسطین کے مذاکرات امور کے سربراہ صائب عریقات کی مذاکرات بحالی کے لیے اسرائیلی عہدیداران سے ملاقاتیں بھی کارگر ثابت نہ ہوئیں اور فلسطینی اتھارٹی کی مذاکرات بحالی کی دعوت پر اسرائیل نے کوئی مثبت جواب نہیں دیا جس کے بعد فلسطینی اتھارٹی کو ایک بار پھر ملکی اور بین الاقوامی سطح پر سخت ہزیمت کا سامنا کرنا پڑے گا۔
خیال رہے کہ تحریک فتح کے زیر انتظام فلسطینی اتھارٹی حماس سے دکھاوے کی مفاہمت کے باوجود اسرائیل کے ساتھ تعاون جاری رکھے ہوئے ہے تاہم اسرائیل کی جانب سے اتھارٹی کے مطالبات کے برعکس مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کی تعمیر جاری ہے۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.