• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

نیتن یاھو اور مذہبی جماعتوں کی مقبولیت میں غیرمعمولی کمی

پیر 01-12-2014
in فلسطین
0
plf netan
0
SHARES
1
VIEWS

اسرائیل میں سامنے آنے والے حالیہ رائے عامہ کے جائزوں میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اور ان کی ہم خیال شدت پسند مذہبی جماعتوں کی عوامی مقبولیت میں غیرمعمولی کمی دیکھی گئی ہے۔
تازہ سروے رپورٹس میں بتایا گیا کہ جولائی اور اگست کے دوران غزہ کی پٹی پر حملے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو کی عوامی مقبولیت میں اضافہ ہوا تھا مگر اب وہ اسے برقرار رکھنے میں کامیاب نہیں رہے ہیں۔

عبرانی اخبار ’’ہارٹز‘‘ کی جانب سے شائع کیے گئے ایک تازہ سروے کے نتائج میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم نیتن یاھو کی عوامی مقبولیت صرف 38 فی صد رہ گئی ہے جبکہ غزہ جنگ کے بعد نیتن یاھو کی عوامی مقبولیت 50 فی صد اور اگست میں کیے گئے ایک جائزے میں 77 فی صد ریکارڈ کی گئی تھی۔

رائے عامہ کے جائزے کے مطابق 35 فی صد یہودیوں کی خواہش ہے کہ نتین یاھو دوبارہ وزیراعظم منتخب ہوں۔ جبکہ غزہ جنگ کے بعد یہ تعداد 42 فی صد تھی۔47 فی صد رائے دہندگان نے مطالبہ کیا ہے کہ نیتن یاھو سیاست ترک کردیں۔ 45 فی صد کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نیتن یاھو کو آئندہ بھی وزارت عظمیٰ کا امیدوار بننا چاہیے۔ اس سوال کے جواب میں آٹھ فی صد نے کوئی رائے نہیں دی۔

رائے عامہ کے جائزے میں اسرائیل کو یہودیوں کا قومی وطن قرار دینے کے متنازعہ قانون کی منظوری پربھی سوالات کیے گئے۔ 41 فی صد رائے دہندگان کا کہنا ہے کہ نیتن یاھو نے یہ قانون اس لیے منظور کیا تاکہ وہ آئندہ پارلیمانی انتخابات میں لیکوڈ پارٹی کو دوبارہ بھاری اکثریت سے کامیاب کرا سکیں۔ 40 فی صد یہودیوں کا خیال ہے کہ اس قانون کی منظوری سے اسرائیل کی عزت وقار میں اضافہ ہوگا اور یہودیوں کو اسرائیل میں تحفظ حاصل ہوگا۔

پیش آئند پارلیمانی انتخابات میں ممکنہ طور پر نتائج کیا ہوسکتے ہیں اور کون سی پارٹی کتنی سیٹیں حاصل کرسکے گی۔ اس پر یہودیوں کی اکثریت کا کہنا تھا کہ نیتن یاھو کی لیکوڈ پارٹی 24، لیکوڈ کے منحرف لیڈر موشے کحلون  12، یسرائیل بیتنو،11 یش عتید11، لیبر پارٹی 13، جیوش ہوم 12 نشستیں لے سکتی ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.