• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

نیتن یاھو اور انتہاپسند یہودیوں کے مابین آباد کاری کے خفییہ معاہدے کا انکشاف

پیر 27-10-2014
in فلسطین
0
plf secretagreement
0
SHARES
1
VIEWS

اسرائیل میں انتہا پسندوں کی نمائندہ حکومت خفیہ اور اعلانیہ مقبوضہ فلسطینی شہروں میں غیرقانونی یہودی آباد کاری کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ بیت المقدس اور مغربی کنارے میں یہودیوں کے لیے مکانات کی تعمیر کے اعلانات کے جلو میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اور دائیں بازو کے انتہا پسند صہیونی سیاست دانوں کے درمیان ایک خفیہ ڈیل طے پائی ہے جس میں یہودی آباد کاروں کے لیے ہزاروں کی تعداد میں نئے مکانات کی تعمیر پر اتفاق کیا گیا ہے۔

اسرائیل کے عبرانی ٹی وی 2 کے نامہ نگار ’’اوڈے سیگل‘‘ نے ذرائع کےحوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ نیتن یاھو کے دائیں بازو کے متشدد یہودیوں کے ساتھ خفیہ معاہدے کا مقصد اپنی حکومت کو مضبوط بنانا اور یہیودی آباد کاری روکنے کے مطالبات کے خلاف راہ ہموار کرنا ہے۔

سیگل کا کہنا ہےکہ گذشتہ بدھ کو  پارلیمنٹ میں شامل انتہا پسند یہودی سیاسی گروپوں کے نمائندوں نے وزیراعظم یاھو سے ملاقات کی۔ ملاقات میں’’جیوش ہوم‘‘ کے صدر نفتالی بینٹ بھی موجود تھے۔ موصوف اس سے قبل حکومت کو بار بار یہ دھمکی دے چکے کہ اگر وہ یہودی آباد کاری کا سلسلہ دوبارہ شروع نہیں کرتی تو وہ حکومت کو عدم استحکام سے دوچار کریں گے۔ اجلاس میں یہودی توسیع پسندی کے نگران زئیف زمبیش بھی موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق جیوش ہوم کے سربراہ  نفتالی بینت نے وزیراعظم سے کہا کہ ’’فیوچر‘‘ پارٹی کے سربراہ یائر لبید اور موومنٹ پارٹی کی زیپی لیونی انتخابات میں سنجیدہ نہیں ہیں۔ لہٰذا اس موقع سے یہودی آباد کاری کی توسیع کا فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔

اسرائیلی ٹی وی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ خفیہ ڈیل میں کم سے کم دو ہزار نئے مکانات کی تعمیر پر اتفاق کیا گیا ہے۔ ان میں سے بیشتر مکانات مقبوضہ مغربی کنارے میں تعمیر کیے جائیں گے اور کئی سو مکانات کی تعمیر کے لیے مشرقی بیت المقدس کو مختص کیا گیا ہے۔

خفیہ ڈیل میں مغربی کنارے میں یہودی کالونیوں کو باہم مربوط کرنے والی شاہراہ 60 کی ازسرنو تعمیر اور اس کی توسیع بھی شامل ہے۔ اس معاہدے کے بعد نیتن یاھو کو انتہاپسندوں اور دائیں بازو کے مخالف سیاست دانوں کی جانب سے ایک سہارا ملا ہے۔ اسرائیل کے وہ حلقے جو نیتن یاھو حکومت پر یہودی توسیع پسندی میں سست روی کا الزام عائد کرتے تھے اب وہ خاموش ہو گئے ہیں کیونکہ وزیراعظم نے انہیں یقین دلایا ہے کہ وہ معاہدے کے مطابق جلد از جلد مکانات کی تعمیر کا کام شروع کریں گے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.