فلسطینی اسیر منصور مقیدہ کی جیل میں حالت انتہائی خراب ہو گئی۔ اکتالیس سالہ منصور سال 2002 میں ریڑھ کی ہڈی میں گولی لگنے سے نچلے دھڑ سے محروم ہو گئے ہیں۔
منصور کے وکیل فادی عبیدات نے جیل میں اپنے مؤکل سے ملاقات کے بعد بتایا کہ ان کو ہاتھوں میں اکڑاہٹ اور سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
وکیل کے مطابق انہیں ہسپتال کے راستے میں کئی دفعہ آکسیجن اور انجیکشن دئے گئے تھے۔
ان کے مطابق بار بار بیہوش ہونے سے مقیدہ کی حالت مزید خراب ہورہی ہے اور ان کی حالت کو قابو میں کرنے کے لئے انہیں دس کے قریب انجیکشن دئے گئے ہیں۔
مقیدہ وہیل چیئر کے ذریعے سے نقل و حرکت کرتے ہیں اور انہیں پیشاب اور پاخانے کے لئے بیگ لگائے گئے ہیں کیونکہ وہ فطری طور پر ایسا کرنے سے قاصر ہیں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
