• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 7 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

ناکہ بندی توڑنے کیلیے خواتین کے دو قافلوں کی فلسطین روانگی کی تیاری

اتوار 15-05-2016
in فلسطین
0
0Pala1368
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی جانب سے مسلط کردہ معاشی ناکہ بندی توڑنے کے لیے سرگرم فریڈم فلوٹیلا اتحاد نے آئندہ ماہ ستمبر میں خواتین امدادی کارکنوں پر مشتمل دو امدادی قافلے’’امل‘‘ اور ’’زیتونہ‘‘ فلسطین روانہ کرنے کی تیاریاں شروع کی ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غزہ کی ناکہ بندی توڑنے کی مساعی کے سلسلے میں خواتین کارکنوں کے دو جہازوں کے لیے نام تجویز کر لیے گئے ہیں۔ میلوں مسافت کی مسکراہٹ نامی قافلے کے چیئرمین اور امدادی کارکن عصام یوسف نے خواتین کے امدادی قافلوں کے لیے ’’امل‘‘ اور ’’زیتونہ‘‘ کے ناموں کا خیرمقدم کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ تمام تر مشکلات کے باوجود وہ غزہ کی پٹی کی معاشی ناکہ بندی توڑنے کی مساعی جاری رکھیں گے۔

عصام یوسف نے توقع ظاہر کی کہ غزہ کی ناکہ بندی توڑنے کے لیے خواتین کے قافلے میں 24 سرکردہ عالمی خواتین شامل ہوں گی۔ انہوں نے محصورین غزہ کے لیے عالمی سطح پر سیاسی، مالی، مادی اور معنوی امداد فراہم کرنے کی بھی اپیل کی۔

خیال رہے کہ غزہ کی پٹی میں خواتین کےامدادی قافلوں کی تیاری میں کئی عالمی ادارے سرگرم ہیں۔ ان میں غزہ کے مرکز برائے امور نسواں، اسرائیل کا ویمن پیس الائنس، اسپین کے پولیٹیکا فیمنیسٹا فورم، ناروے کا ویمن فرنٹ، میکسیکو کا یکجہتی فلسطینی رابطہ گروپ، امریکا کے کوڈ ویمن بنک برائے خواتین اور کینیڈا کے الکبیپک الائنس برائے خواتین خاص طورپر شامل ہیں۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.