• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

نام نہاد امن مذاکرات’مردہ گھوڑا‘ اور اسرائیل کی خدمت ہے: ڈپٹی اسپیکر

جمعہ 03-06-2016
in فلسطین
0
0Pala1576
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر اور ممتاز سیاست دان ڈاکٹر احمد بحر نے فرانس کی جانب سے مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لیے عالمی کانفرنس کے اعلان کو مردہ گھوڑا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کی کانفرنسوں کا مقصد صہیونی ریاست کو فائدہ پہنچانا ہے۔ فلسطینی قوم کے چھینے گئے حقوق اس طرح کے اقدامات سے انہیں نہیں دیے جا سکتے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غزہ کی پٹی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر احمد بحر کا کہنا تھا کہ مغربی ممالک جس نام سے مرضی عالمی امن کانفرنسیں منعقد کریں۔ اس طرح کی تمام کانفرنسوں کا مقصد صہیونی ریاست کی مفت میں خدمت کے سوا اور کچھ نہیں ہے۔

رہے فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے درمیان امن بات چیت کی بحالی کی اقدامات اور کوششیں تو وہ بھی مردہ گھوڑا ہے جس میں جان ڈالنے کی ناکام کوششیں کی جا رہی ہیں۔

فلسطینی ڈپٹی اسپیکر کا کہنا تھا کہ اگرعالمی برادری اور فرانس سمیت یورپی ممالک فلسطینیوں کے حقوق کے حامی ہیں اور مسئلہ حل کرانا چاہتےہیں توہ پہلے فلسطینیوں پر اسرائیلی دہشت گردی بند کرائیں، غزہ کی ناکہ بندی اٹھانے کے لیے اسرائیل سے مطالبہ کریں۔ مگر عالمی برادری دہرے معیار کا شکار ہے۔ ایک طرف وہ امن کی بھی خواہاں ہے مگر ظالم کے ہرطرح کے وسائل سے بھی لیس کرتے ہوئے مظلوم فلسطینی قوم سے مزاحمت کا حق بھی چھیننا چاہتی ہے۔

ڈاکٹر احمد بحر نے کہا کہ فلسطینی قوم اپنے حقوق کو نام نہاد عالمی کانفرنسوں کے ذریعے سرد خانے میں ڈالنے کی کسی صورت میں اجازت نہیں دے گی۔ فلسطینی اپنےحقوق کے حصول اور صہیونی ریاست کے مظالم کے خلاف مزاحمت جاری رکھے گی اور بین الاقوامی نام نہاد امن کانفرنسوں سے کسی قسم کی توقع وابستہ کیے بغیر آزادی کے لیے تحریک جاری رکھے گی۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.