(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی قصبے قلندیا میں قائم ایک پناہ گزین کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فلسطینی وزیر برائے سماجی بہبود کی گاڑی چھین لی اور اسے کیمپ کے اندر لے گئے۔
فلسطینی سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ واقعہ گذشتہ روز شمالی بیت المقدس میں اس وقت پیش آیا جب نامعلوم مسلح افراد نے فلسطینی وزیر ابراہیم الشاعر کے قریب ہوائی فائرنگ کی، اس کے بعد مسلح افراد نے فلسطینی وزیر کی کار چھین لی اور قلندیا کیمپ کی طرف روانہ ہو گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے وزیر موصوف کو گاڑی سے اتار دیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فلسطینی وزیر کی گاڑی چھینے جانے کے پس پردہ قلندیا کیمپ سے چار فلسطینی نوجوانوں کی گرفتاری کا واقعہ ہوسکتا ہے۔