(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے علاقے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں بدھ کے روز نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک اہم فلسطینی عہدیدار ہلاک ہوگئے ہیں۔ کرنل جرادات ماضی میں اسرائیلی جیل میں قید رہ چکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق فلسطینی نیشنل سیکیورٹی کے کرنل جرادات کو نامعلوم مسلح افراد نے بدھ کے روز جنین شہر کے السیلہ الحارثیہ قصبے میں فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ انہیں شدید زخمی حالت میں جنین کے سرکاری اسپتال لایا گیا مگر وہ جاں بر نہ ہوسکے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔کرنل جرادات کی عمر 40 سال تھی اور وہ اسرائیل کی جیل میں 23 سال تک قید رہے تھے۔ انہیں سنہ 2011 ء میں اسرائیل اور فلسطینی تنظیموں کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے ایک معاہدے کے دوران رہا کیا گیا تھا۔۔
فلسطینی اتھارٹی کی پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ آیا اس واقعے میں کون ملوث ہے۔
فلسطینی عہدیدار کی پراسرار ہلاکت پر فلسطینی انسانی حقوق کی تنظیم کلب برائے اسیران نے شدید مذمت کی ہے۔ ایک بیان میں کلب نے مقتول فلسطینی سیکیورٹی عہدیدار جرادات کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کےقتل پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ مقتول الجرادات کی فلسطینی قوم کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے اپنی زندگی کے کئی قیمتی سال اسرائیل کی جیلوں میں کی سلاخوں کے پیچھے گذار دیے۔
