• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

ناروے کے سفیر کی فلسطینی رکن اسمبلی سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

بدھ 11-02-2015
in فلسطین
0
plf member-parliment-norway
0
SHARES
3
VIEWS

یورپی ملک ناروے کے سفیر بیٹر باوک نے اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کی خاتون رہ نما اور رکن پارلیمنٹ ھدیٰ نعیم سے غزہ میں ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ دونوں ‌رہ نماوں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق ناروے کے سفیر سے بات چیت کرتے ہوئے فلسطینی خاتون رہ نما نے غزہ کی موجودہ معاشی اور سیاسی صورت حال سے انہیں آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ناروے نے ماضی میں بھی فلسطین میں تعمیرو ترقی اور نوجوانوں کی بہبود کے لیے کئی شعبوں میں تعاون کیا ہے۔ ہم اب بھی ناروے کی حکومت سے مزید تعاون کی امید کرتے ہیں۔

اس موقع پر ھدیٰ نعیم کا کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین نہایت نازک دور سے گذر رہا ہے۔ اسرائیلی قابض حکومت نے فلسطینیوں پرعرصہ حیات تنگ کررکھا ہے۔ غزہ کی پٹی پر پچھلے آٹھ سال سے معاشی پابندیاں عاید ہیں جس کے نتیجے میں سماجی ترقی کا سلسلہ جمود کا شکار ہے۔

انہوں ‌نے مزید کہا کہ فلسطینی سیاسی جماعتوں میں ‌پائے جانے والے اختلافات فلسطینی قوم کے پیدا کردہ نہیں‌ بلکہ سنہ 2006ء کے پارلیمانی انتخابات کے بعد بعض عالمی قوتوں نے فلسطینیوں کو ایک دوسرے سے لڑانے کی مہم شروع کی تھی اور ان انتخابات کو متنازعہ بناتے ہوئے انہیں تسلیم کرنے سے انکار کردیا تھا۔

انہوں ‌نے مزید کہا کہ حماس انتخابات اور جمہوریت پر یقین رکھتی ہے۔ انتخابات اور جمہوری عمل ہی ملک کی بہتری کا ضامن ہوسکتا ہے۔ اس لیے اس کے نتائج جس کے حق میں ہوں حماس انتخابات کا عمل جاری رکھنے کی حمایت کرتی رہے گی۔

ھدیٰ‌ نعیم کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حکومت نے سنہ 2006ء کے پارلیمانی انتخابات کے بعد 47 فلسطینی ارکان پارلیمنٹ کو حراست میں لے کر جیلوں میں ڈالا۔ ان میں سے 15 ابھی تک اسرائیلی جیلوں‌ میں ‌پابند سلاسل ہیں۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.