• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

نابلس میں جھڑپیں، متعدد شہری زخمی، ایک نوجوان گرفتار

جمعرات 07-08-2014
in فلسطین
0
plf nabas
0
SHARES
0
VIEWS

قابض اسرائیلی فوج نے جمعرات کو علی الصباح غرب اردن کے شہر نابلس کی دوما میونسپلٹی پر ایک چھاپے کے دوران ایک نوجوان کو گرفتار کر لیا۔

دوما کے مقامی ذرائع نے مرکز اطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کو بتایا کہ اسرائیلی فوج نے جمعرات کو سحری کے وقت دو بجے علاقے میں چھاپہ مار کارروائی کا آغاز کیا۔ الحارہ الشرقیہ میں متعدد گھروں پر دھاوا بولا گیا، ان میں سامح محمد علی وابشتہ اور عزالدین دوابشہ ایڈووکیٹ کے گھر بھی شامل تھے۔

ذرائع کے مطابق قابض فوجیوں نے گھروں کی تلاشی کے دوران سارے گھر کا سامان الٹ پلٹ دیا۔ فوجیوں نے پانی کے کنویں میں اینٹیں گرا دیں اور بعض دیواروں کو بھی نقصان پہنچایا۔ کارروائی کے دوران سپورٹس کلب کے چیئرمین فراس محمد علی دوابشہ کے دو ٹیلی فون سیٹ بھی اہلکار ہمراہ لے گئے۔ جاتے ہوئے کھیلوں کے کلب کے سربراہ کو پولیس ہمراہ لے گئی، ان کے بارے میں ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا نہ وہ کہاں ہیں۔

مشرقی نابلس کی بیت فوریک میونسپلٹی میں ایک نوجوان اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا۔ یہ واقعہ اس وقت رونما ہوا جب ‘ایتمار’ یہودی بستی کے قریب فلسطینی شہریوں اور قابض فوجیوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہوا۔

ادھر نابلس کی مغربی میونسپلٹی زواتا کے قریب بھی جھڑپوں میں متعدد فلسطینی زخمی ہو گئے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.