• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

نابلس میں اسرائیلی فوج کے چھاپے، شہریوں پر تشدد، کئی زخمی

پیر 24-11-2014
in فلسطین
0
plf nablus
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں اتوار کے روز دن بھر اسرائیلی فوجی اور یہودی آباد کار فلسطینیوں پر حملےکرتے رہے جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے جبکہ کئی گاڑیوں کو تباہ کردیا گیا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق جنوبی نابلس میں اتوار کی شام یہودی شرپسندوں نے یتسھار کالونی کے مرکزی چوک فلسطینی شہریوں کی گاڑیوں پر حملے شروع کیے جس کے نتیجے میں رام اللہ ۔ نابلس شاہراہ پر ٹریفنگ گھنٹوں جام رہی۔ ادھر یہودی فوجیوں نے بھی نابلس میں گھر گھر تلاشی کا سلسلہ جاری رکھا۔ تلاشی کی کارروائیوں میں شہریوں کو زد کوب کیا جاتا رہا۔

ایک عینی شاہد نے بتایا کہ اتوار کی شام کو یہودی آباد کاروں کی ایک جتھے نے یتسھار کالونی کے مرکزی چوک کے قریب جنوبی قصبے حوارہ کا محاصرہ کرکے فلسطینیوں کی گاڑیوں کی توڑ پھوڑ شروع کردی۔ یہ سب کچھ صہیونی فوج اور پولیس کی موجودگی میں ہوا۔ یہودی فوجی اپنے طور پر فلسطینیوں کے گھروں کی تلاشی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے تھے۔

عینی شاہدین نے بتایاکہ یہودی شرپسندوں نے فلسطینیوں کی گاڑیوں پر سنگ باری کی اور ان پر ڈنڈوں سے حملے کیے جس کے نتیجے میں نہ صرف کئی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے بلکہ گھنٹوں ٹریفک جام رہی۔
ادھر اسرائیلی فوجی ذرائع کے مطابق حوارہ میں فوج کی ایک گشتی پارٹی پر فائرنگ کی کی تھی جس کے بعد فوج کو فلسطینیوں کے گھروں میں گھس کر حملہ آوروں کو تلاش کرنا پڑا تاہم کسی شخص کی گرفتاری عمل میں نہیں جاسکی۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.