اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق مغربی کنارے کی غیر آئینی اور اسرائیل نوازیت میں معروف فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے نئے یہودی سال کے آغاز پر
اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو اور صدر شمعون پیرز کو ٹیلی فون کرکے مبارک باد پیش کی ہے۔
عبرانی ریڈیو نے جمعہ کے روز اپنی نشریات میں بتایا کہ اسراائیلی وزیر اعظم نے بھی ٹیلی فون کرنے پر محمود عباس کا شکریہ ادا کیا ہے۔ دوسری جانب فلسطینی اتھارٹی کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ عبرانی سال شروع ہونے کی خوش میں محمود عباس نے اسرائیلی صدر شمعون پیریز کو فون کرکے انہیں بھی مبارک باد پیش کی ہے۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین