• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 11 اگست 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مہنگائی کا جن بوتل سے باہر،فلسطینی اتھارٹی نرخ کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام

منگل 12-01-2016
in فلسطین
0
620349
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہری جہاں ایک طرف صہیونی ریاست کی منظم دہشت گردی کا شکار ہیں وہاں انہیں فلسطینی اتھارٹی بھی بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے بجائے انہیں لوٹ رہی ہے۔ مغربی کنارے کے تمام شہروں میں اشیائے صرف کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔ فلسطینی اتھارٹی اس ساری صورت حال پرنہ صرف خاموش تماشائی ہے بلکہ شہریوں پر بھاری ٹیکس عائد کرکے انہیں لوٹ رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق غرب اردن کے عوام ہرآنے والے دن ایک نئے بحران کا سامنا کررہے ہیں۔ صہیونی ریاستی دہشت گردی اور غنڈہ گردی ہی ایک بڑا طوفان ہے جس کا ہرفلسطینی کو دن رات سامنا ہے۔ اس پرمستزاد فلسطینی اتھارٹی کی پالیسیاں ہیں جن سے پوری قوم سخت نالاں ہے۔

مہنگائی اور گرانی کے طوفان کا اندازہ اس امر سے لگایا جاسکتا ہے کہ شہری بنیادی نوعیت کی عام سبزیوں کی خرید سے بھی محرم ہو چکے ہیں۔ غریب لوگ تو کجا متوسط آمدنی والے شہری بھی سبزیاں خرید نے کی سکت نہیں رکھتے ہیں۔ مہنگائی کاعالم یہ ہے کہ بازاروں میں ٹماٹر 14 شیکل یعنی ساڑھے تین ڈالر فی کلو گرام میں فروخت ہو رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مہنگائی کے طوفان میں فلسطینی اتھارٹی کا ہیڈ کواٹر اور وسطی شہر رام اللہ اور اس کے بعد بیت لحم دوسرے نمبر پر ہے۔ ان دونوں شہروں کی نسبت نابلس اور الخلیل شہر میں اشیاء کی قیمتیں نسبت کم ہیں مگروہاں بھی مہنگائی کا جادو سرچڑھ کر بول رہا ہے۔

مقامی شہریوں کا کہنا ہے مہنگائی کے باعث وہ نہ صرف سبزیاں خریدنے سے محروم ہیں بلکہ پھلوں کی خریداری بھی مشکل ہوتی جا رہی ہے۔ ٹماٹر بازاروں سے غائب ہوچکے ہیں اور جہاں کہیں دستیاب ہیں وہ عام شہریوں کی پہنچ سے دور ہیں۔

شہری فلسطینی اتھارٹی پرسخت برہم دکھائی دیتے ہیں۔ ان کا کہناہے کہ رام اللہ اتھارٹی قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہے۔ پرائس کنٹرول کمیٹی کا شعبہ ہونے کے باوجود کہیں بھی اشیاء کی قیمتوں کی نگرانی نہیں کی جا رہی۔ رام اللہ میں ٹماٹر بارہ شیکل اور نابلس میں بارہ شیکل فی کلو میں فروخت ہو رہے ہیں۔ غزہ کی پٹی میں کھیرا دو شیکل جب کہ غرب اردن میں سات شیکل میں فروخت ہورہا ہے۔

مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ صرف سبزیاں ہی نہیں بلکہ دیگر اشیائے ضروریہ بھی ہرآنے والے دن مہنگی ہوتی جا رہی ہیں۔ فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو قابو میں لانے کے لیے کوئی منصوبہ بندی نہیں کی گئی ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.