• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 9 اپریل 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مکان مسماری روکنے لیے مظاہرے پر صیہونی فوج کا تشدد

منگل 24-07-2018
in فلسطین
0
0Pala11563
0
SHARES
0
VIEWS

سخنین (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ شہر سخنین (یہ علاقہ سنہ 1948ء کو اسرائیل کے تسلط میں آگیا تھا) میں ایک فلسطینی خاندان کا مکان مسمار کرنے کے خلاف فلسطینی احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے۔ دوسری طرف اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں کو احتجاج سے روکنے کے لیے ان پر فائرنگ کی اور آنسوگیس کی شیلنگ کے ساتھ لاٹھی چارج کیا جس کے نتیجے میں 10 فلسطینی زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں ایک عمر رسیدہ خاتون بھی شامل ہیں۔ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے سخنین کے مقام پر ایک فلسطینی شہری کے مکان کی مسماری کا آپریشن شروع کیا تو شہری احتجاج کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔ اس موقع پر صیہونی فوج نے فلسطینی مظاہرین پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 60 سالہ ایک خاتون اور 28 سالہ فلسطینی شہری شدید زخمی ہوگئے۔

شدید زخمی ہونے فلسطینیوں کو بعد ازاں ہیلی کاپٹر پر حیفا شہر کے ‘رمبام‘ اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی طرف سے جب ایک مقامی فلسطینی کے مکان کی مسماری کا عمل شروع کیا گیا تو فلسطینیوں نے مساجد کے لاؤڈ اسپیکروں پر مسماری روکنے کے لیے احتجاج کا مطالبہ کیا۔ اعلانات سنتے ہی شہریوں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ انہوں نے مکان مسماری کے خلاف اوراسرائیلی ریاستی دہشت گردی مخالف شدید نعرے بازی کی۔ صیہونی فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر طاقت کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں ایک درجن کے قریب فلسطینی زخمی ہوگئے۔

مکان سے محروم ہونے والے خاندان کے سربراہ حسین عثمان نے بتایا کہ اس نے مکان کی تعمیر کے لیے بہت زیادہ پیسہ خرچ کیاتھا۔ اس نے صیہونی حکام سے تعمیر سے قبل اجازت بھی لی مگر اس کے باوجود قابض صیہونی فوج نے مکان کو غیرقانونی قرار دےکر اسے ملبے کا ڈھیر بنا دیا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.