• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مکانات کی مسماری اسرائیل کی فلسطینیوں کو اجتماعی سزا کے مترادف ہے : تجزیہ نگار

پیر 26-01-2015
in فلسطین
0
plf collective-punishment
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں قائم مسلم۔ مسیحی کمیٹی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حنا عیسیٰ نے صہیونی فوج نے 20 سے 23 جنوری کے درمیان مقبوضہ شہروں میں فلسطینیوں کے کم سے کم 42 مکانات مسمار کردیے ہیں جس کے نتیجے میں کم سے کم 77 فلسطینی مکان کی چھت سے محروم ہوگئے۔ ان کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کے مکانات کی بلا جواز مسماری انسانی حقوق نین سنگین خلاف ورزی اور صہیونی ریاست کی طرف سے نتہے شہریوں کو اجتماعی سزا دینے کے مترادف ہے۔
 
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق بیت المقدس میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عیسیٰ نے بتایا کہ قابض فوج نے تین دنوں کے دوران رام اللہ، اریحا، بیت المقدس اور الخلیل میں فلسطینیوں کے ملکیتی بیالیس مکانات اور دیگر عمارتیں مسمار کرڈالیں جس کے نتیجے میں ستتر فلسطینی جن میں اکثریت بچوں اور خواتین کی ہے بے گھر ہوگئے۔

انہوں ‌نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری ایک سنگین جرم ہے اور کسی بھی بین الاقوامی قانون کے تحت اس کا کوئی جواز نہیں ہے۔ ڈاکٹر حنا عیسٰی نے کہا کہ جنیوا معاہدے مجریہ 1949ء کی دفعہ 53 کے تحت اسرائیل مقبوضہ عرب علاقوں میں فلسطینی باشندوں پرمکانات کی تعمیر سمیت کسی قسم کی تعمیرپرپابندی لگانے کا مجاز نہیں ہے۔ اس کے باوجود صہیونی ریاست اس قانون کی کھلی خلاف ورزی کی مرتکب ہو رہی ہے۔

مکانات مسماری فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کی سازش
 

فلسطینی مسلم۔ مسیحی کمیٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ سمیت بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیمیں یہ ثابت کر چکی ہیں کہ اسرائیل ایک منظم سازش کے تحت غرب اردن اور بیت المقدس میں فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔ اسرائیل کی اس سازش کا مقصد  فلسطینیوں کو اپنے علاقے، گھربار اور جائیدادیں یہودیوں کے حوالے کر کے خود وہاں سے نکل جانے پرمجبور کرنا ہے۔
 

انہوں‌ نے کہا کہ حال ہی میں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسانی حقوق "اوچا” کی جانب سے بھی ایک رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں مشرقی بیت المقدس اور مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری کے اعدادو شمار کے ساتھ اسے ایک سنگین جرم بھی قراردیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں بار بار یہ کہہ رہی ہیں کہ اسرائیل ایک منظم حکمت عملی کے تحت فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے نکال باہر کرنے کی سازش کررہاہے۔ اصل مقصد فلسطینی علاقوں میں یہودیوں کے لیے مکانات کی تعمیر اور یہودی بستیوں کی توسیع ہے۔ انہی کالونیوں کے دفاع کے لیے دیوارفاصل اوریہودیوں کی آمد ورفت کے لئے فلسطینی اراضی پر سڑکوں کی تعمیر ہے۔ اسی مذموم مقصد کے لیے صہیونی ریاست نے تمام ریاستی اداروں کو فلسطینیوں کو ان کی املاک سے محروم کرنے میں لگا رکھا ہے۔

کھوکھلے اور بے بنیاد دلائل

عالمی قانون کے ماہرڈاکٹر حنا عیسیٰ نے کہا کہ اسرائیل کے پاس فلسطینیوں کے مکانات اور املاک کی مسماری کا کوئی آئینی، قانونی اور اخلاقی جواز نہیں ہے۔ محض اس بنیاد پر فلسطینیوں کے بنے بنائے اور ہنستے بستے مکان ملبے کے ڈھیرمیں تبدیل کر دیے جاتے ہیں کہ ان کی تعمیرسے قبل اسرائیلی حکام سے اجازت نہیں لی گئی ہوتی۔

انہوں نےکہا کہ صہیونی حکومت کی جانب سے فلسطین کے سنہ 1967ء کی جنگ میں قبضے میں لیے گئے فلسطینی علاقوں میں بھی فلسطینی باشندوں کو مکانات کی تعمیر کا حق حاصل نہیں ہے۔ صدیوں سے آباد فلسطینی اب اپنے ہی ملک میں غریب الوطن بنا دیے گئے ہیں۔

انہوں ‌نے انسانی حقوق کی تنظیم”بتسلیم” کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کا حوالہ دیا اور کہا کہ اسرائیل نے سنہ 2004ء کے بعد سے 2014ء کے اختتام تک مشرقی بیت المقدس اور غرب اردن میں 545 مکانات مسمار کیے جس کے نتیجے میں 2115  مکانات کی چھت سے محروم ہوگئے۔ ان میں سے 1140 کم عمر بچے بھی شامل تھے۔ گذشتہ ایک سال کے دوران صہیونی فوج نے بیت المقدس میں فلسطینی شہریوں کے 47 مکانات اور 114 غیر رہائشی مقاصد کے لیے بنائی گئی عمارتیں مسمار کیں۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.