مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق کفرکنا میں گذشتہ روز اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں کے متعدد مکانات یہ کہہ کر مسمار کردیے تھے کہ یہ مکانات حکومت کی اجازت کے بغیر تعمیر کیے گئے ہیں۔ مکانات کی مسماری کےخلاف فلسطینی شہری اس وقت بھی سڑکوں پر نکل آئے تھے۔
عینی شاہدین کےمطابق کل اتوارکوبھی مقامی شہریوں نے مکانات مسماری کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے۔ صہیونی پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنےکے لیے ان پر اندھا دھند لاٹھی چارج کیا۔ آنسوگیس کی شیلنگ کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں مظاہروں کےدوران طبی امداد فراہم کی گئی۔
کفر کنا کی مقامی کونسل کی جانب سے آج سوموار کے روز شہربھر میں پہیہ جام ہڑتال کی کال دی گئی اور متعدد مقامات پر مظاہرے بھی منظم کیے جا رہے ہیں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
