(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) مفتی اعظم فلسطین اور چیئرمین افتاء کونسل الشیخ محمد حسین نے جمعہ کے روز جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے فلسطینی مسلمان اتوار 29 شعبان المعظم بہ مطابق 5 جون 2016ء کو رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کا اہتمام کریں۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مفتی اعظم کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے ساتھ فون اور فیکس نمبر بھی جاری کیے گئے اور شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ روئیت ہلال کی شہادتیں ان نمبروں پر حکام تک پہنچا سکتے ہیں۔مفتی اعظم نے عوام الناس پر زور دیا ہے کہ وہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی گواہی انتہائی احتیاط کے ساتھ دیں تاکہ روزے جیسی مقدس عبادت کا تقدس قائم رہے۔