اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے تازہ انکشاف کے مطابق اسرائیلی حکومت نے جیلوں میں قید فلسطینی اسیران کے جسموں میں خطرناک وائرسز داخل کردیے ہیں جس سے طویل مدت میں ان قیدیوں کی اموات میں اضافہ ہوگیا ہے۔
روسی اخبار ’’براودا‘‘ نےاپنے جمعہ کے اشاعیے میں بتایا کہ اسرائیلی حکام قیدیوں کی رہائی سے قبل ان میں خطرناک قسم کے وائرسز داخل کردیتے ہیں۔ جیلوں میں خطرناک امراض میں مبتلا قیدیوں کی دیکھ بھال اور علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی کی یقین دہانی نہ ہونے کے باعث فلسطینی قیدیوں میں امراض بڑھتے جا رہے ہیں۔ اسرائیلی جلاد نما تفتیش کاروں کے تشدد اور سخت مشکلات کی وجہ سے فلسطینی اسیران کی صحت کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
