• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی شہریوں اور عباس ملیشیا میں جھڑپیں

اتوار 15-03-2015
in فلسطین
0
plf abbas-malisia
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں بلاطہ پناہ گزین میں فلسطینی شہریوں اور صدر عباس کے زیرکمانڈ سیکیورٹی فورسز کے درمیان تازہ جھڑپوں کی اطلاعات ہیں جن میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے ذرائع کے مطابق بلاطہ مہاجر کیمپ کے نوجوانوں اور عباس ملیشیا کے درمیان پرتشدد جھڑپیں شاہراہ القدس پرہوئیں۔ عباس ملیشیا نے فلسطینی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر لاٹھی چارج کیا جس کے جواب میں نوجوانوں نے عباس ملیشیا کے اہلکاروں پر سنگ باری کردی۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ احتجاج میں سیکڑوں فلسطینی نوجوان شامل تھے۔ عباس ملیشیا کے اہلکاروں نے انہیں منتشر کرنے کے لیے طاقت کا اندھا دھند استعمال کیا تو فلسطینی زیادہ مشتعل ہوگئے۔ انہوں نے ٹائر جلا کرسڑکیں بلاک کردیں اور عباس ملیشیا پر سنگ باری کی۔ عباس ملیشیا کے غنڈہ گردوں کےلاٹھی چارج سے متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ مظاہرین کو خوف زدہ کرنے کے لیے عباس ملیشیا نے ہوائی فائرنگ بھی کی۔ نابلس میں فلسطینی شہریوں کا احتجاجی مظاہرہ عباس ملیشیا کے ہاتھوں سیاسی کارکنوں کی گرفتاریوں کے خلاف بہ طور احتجاج منعقد کیا گیا تھا۔ مظاہرین نے فلسطینی اتھارٹی سے مطالبہ کیا کہ وہ سیاسی بنیادوں پر حراست میں لیے گئے شہریوں کو فوری رہا کرے اور ان پر تشدد کا سلسلہ بند کیا جائے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز نابلس کے اسی کیمپ میں تعزیت کے لیے آئے فلسطینی اتھارٹی کے ایک گورنر کو بھی سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ کیمپ کے چھوٹے چھوٹے بچوں نے گورنر کی گاڑی پر پتھرائو کرکے اس کےشیشے توڑ دیے تھے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.