• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مقبوضہ فلسطین (یافا ) میں یہود شرپسندوں نے مسجد پر اسرائیلی پرچم لہرا دیا

بدھ 13-04-2016
in فلسطین
0
0Pala0999
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے سنہ 1948 ء کے دوران اسرائیل کے قبضے میں چلے گئے علاقے یافا میں یہودی آباد کاروں نے ایک میں گھس کر اس کی بے حرمتی کی۔ بعد ازاں مسجد پر اسرائیلی پرچم لہرا دیا جس کے خلاف فلسطینی شہریوں نے سخت احتجاج کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یافا کے مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ بدھ کو یہودی آباد کاروں کا ایک گروپ یافا کی ایک جامع مسجد کا مرکزی گیٹ پھلانگ کر اندر داخل ہوا اور مسجد میں موجود سامان کی توڑپھوڑ کے بعد مسجد کی چھت اور اس کے بیرونی گیٹ پر اسرائیلی پرچم لہرا دیے۔

مقامی فلسطینی شہریوں کا کہنا ہے کہ یہودی آباد کاروں نے نماز فجر کے بعد یافا کی مسجد حسن بک پر دھاوا بولا اور مسجد پر اسرائیلی پرچم لہرا دیا۔ فلسطینی شہریوں نے یہودی آباد کاروں کی اس اشتعال انگیز کارروائی پر سخت احتجاج کیا ہے۔

مسجد کی انتظامی کمیٹی کے ایک رکن نے اسرائیلی پولیس کو شکایت کی تاہم صہیونی پولیس نے یہودی نوازی کا ثبوت دیتے ہوئے فلسطینیوں کی جانب سے مسجد کی بے حرمتی کی شکایت پر کوئی ایکشن لینے سے انکار کردیا۔ بعد ازاں مقامی شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت مسجد پر لگائے گئے اسرائیلی پرچم اتارے۔

خیال رہے کہ مسجد حسن بک پر یہودی آباد کاروں کی یلغار اور اسرائیلی پرچم لہرانے کا یہ پہلا واقعہ نہیں بلکہ اس نوعیت کے واقعات آئے روز وقوع پذیر ہوتے رہتے ہیں۔ یہودی آباد کاروں کو اس طرح کی اشتعال انگیز کارروائیوں کے لیے صہیونی حکومت اور پولیس کی باضابطہ سر پرستی حاصل ہوتی ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.