• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 25 اگست 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مقبوضہ فلسطین: اسرائیلی فوج کی کارروائی، فلسطینیوں کے تین مکانات مسمار

اتوار 05-06-2016
in فلسطین
0
0Pala1593
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ علاقے یافا میں اسرائیلی پولیس نےفلسطینی شہریوں کے تین مکانات غیرقانونی قرار دے کر زمین بوس کردیے، جس کے نتیجے میں ان گھروں میں رہنے والے درجنوں بچے اور خواتین کھلے آسمان تلے بے یارو مدد گار زندگی گذارنے پرمجبور ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اتوار کے روز اسرائیلی پولیس نے سنہ 1948ء کے مقبوضہ شہر یافا میں شاہراہ البصرہ پر واقع فلسطینی شہریوں کے تین گھروں کو بلڈوزروں کی مدد سے مسمار کر دیا۔ اسرائیلی حکام کا دعویٰ ہے کہ یہ تینوں مکانات اسرائیل کے سرکاری ادارے’لینڈ اتھارٹی‘ کی ملکیت تھے۔

ایک مقامی نیوز ویب پورٹل ’’یافا 48‘‘ کے مطابق اسرائیلی پولیس نے نہ صرف تین مکانات مکمل طور پر مسمار کیے بلکہ ان تین گھروں کے پڑوس میں واقع ایک مکان کے دو کمرے اور ایک کا ایک کمرہ بھی غیرقانی قرار دے کر مسمار کر دیا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ اتوار کو علی الصباح یہودی فوجیوں ، پولیس اہلکاروں اور لینڈ اتھارٹی کے حکام نے شاہراہ البصرہ پر واقع فلسطینیوں کے گھروں کا محاصرہ کیا۔ شہریوں کو گھروں میں موجود سامان باہر نکالنے کا حکم دیا۔ سامان باہر نکالتے ہی اسرائیلی بلڈوزروں نے مکانات کی مسماری شروع کر دی۔

مقامی شہریوں نے یہودی فوجیوں اور پولیس کی انہدامی کارروائی کے خلاف سخت احتجاج کیا مگر قابض فوج کی طرف سے فلسطینی مظاہرین پر طاقت کا استعمال کرتے ہوئے ان کا مظاہرہ منتشر کردیا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.