• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مقبوضہ علاقے میں اسرائیل کی سب سے بڑی تعمیر، سیٹلمنٹ واچ ڈاگ

پیر 29-09-2014
in فلسطین
0
plf biggest
0
SHARES
2
VIEWS

اسرائیل نے رواں سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران یہودیوں کو بسانے کے لیے مغربی مقبوضہ بیت المقدس کے عرب مقبوضہ علاقوں میں 25 فیصد گھر تعمیر کیے ہیں۔ یہ انکشاف ایک این جی او کی طرف سے سامنے لائی گئی سروے رپورٹ میں کیا گیا ہے۔

یروشلم سٹی کونسل کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق یکم جنوری 2014ء سے 30 جون تک 2100 نئے گھروں کی تعمیر پر کام شروع کیا گیا۔ لیکن اس چیز کا ذکر نہ کیا گیا کہ یہ گھر کن علاقوں میں بنائے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیل کا دعوی ہے کہ پورا مقبوضہ بیت المقدس اسرائیل کا اٹوٹ حصہ ہے۔ لیکن فلسطینی ہی نہیں پوری دنیا اسرائیل کے اس دعوے کو تسلیم نہیں کرتی۔

سیٹلمنٹ واچ ڈاگ کے طور پر کام کرنے والے ادارے کے مطابق  اسرائیل نے راواں سال کی پہلی ششماہی میں 25 فیصد گھر عربوں کے اسی مقبوضہ علاقے میں بنائے ہیں جو 1967ء کی جنگ کے دوران اسرائیل قبضے میں آئے تھے۔

اسی طرح بعد ازاں قبضے میں لیا گیا مقبوضہ بیت المقدس کا مشرقی علاقہ بھی بین الاقوامی برادری اسرائیل کا حصہ تسلیم نہیں کرتی ہے۔

سیٹلمنٹ واچ ڈاگ کے ذمہ دار عرفان کے مطابق:
”اس مقبوضہ علاقے میں بنائے گئے گھروں کی تعداد 500 ہے جو حالیہ برسوں  کے دوران مقبوضہ علاقے میں  بنائے  گئے گھروں سے بھی زیادہ ہیں۔”

خیال رہے فلسطینی عوام مشرقی مقبوضہ بیت المقدس کو  اپنی اعلان کردہ فلسطینی ریاست کا دارالحکومت بنانا چاہتے ہیں۔ اس لیے اسرائیل کا اس علاقے میں یہودی بستیاں بنانا بین الاقوامی برادری کی تنقید کا باعث بنتا ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس مقبوضہ علاقے میں تین لاکھ چھ ہزار فلسطینی مقیم ہیں۔ یہ فلسطینی مجموعی آبادی کا 38 فیصد ہیں۔ اس علاقے میں دو لاکھ نئے یہودی پہلے ہی بسائے جا چکے ہیں۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.