• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مقبوضہ علاقوں میں سستے فلیٹس یہودی آبادی میں اضافے کا باعث

منگل 04-03-2014
in فلسطین
0
plf flats
0
SHARES
0
VIEWS

 

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی حکومت نے یہودی توسیع پسندی کا عمل جاری رکھا ہوا ہے۔ غرب اردن کا شمالی شہر یہودی آباد کاری کے لیے نسبتا سستا ہے جہاں یہودی آباد کاروں کو کم قیمت پرمکانات فراہم کیے جا رہے ہیں۔

مقامی فلسطینی شہریوں کا کہنا ہے کہ سلفیت میں پچھلے چند ماہ کے دوران مزید سیکڑوں یہودی خاندان آباد کیے گئے ہیں۔ یہودیوں کی تعداد میں اضافے نے فلسطینی آبادی کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔

یہودی آباد کاری کے امور کے ماہر خالد معالی کا کہنا ہے کہ یہودی آباد کار مغربی کنارے کی کسی بھی دوسری یہودی کالونی کے بجائے سلفیت شہر میں موجود کالونیوں میں رہائش اختیار کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ اس کی بڑی وجہ سلفیت کی یہودی کالونیوں میں نسبتا سستے رہائشی فلیٹس فراہم کیے جا رہے ہیں۔

رہائشوں کے سستا ہونے کے ساتھ ساتھ سلفیت کی فضاء قدرتی مناظر کے اعتبار سے نہایت دلکش ہے۔ اس کے ٹیلے اور پہاڑ، وادی اور صحرا سبھی قدرت کے حسین نظارے پیش کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ یہودی آباد کار اس شہر کی طرف لپکے چلے آ رہے ہیں۔

خالد معالی کا کہنا ہے کہ یہودی آباد کار خود ہی توسیع پسندی کی راہیں ہموار کر رہے ہیں۔ فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری کے ساتھ ان کے کھیتوں پر قبضہ اور پھل دار پودوں کی تلفی سے فلسطینیوں کو ان کی اراضی سے دور ہٹانے کی راہ ہموار کی جاتی ہے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں صہیونی حکومت نے مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی کے لیے 1800 نئے مکانات کی تعمیر کااعلان کیا ہے۔ ان میں سے بڑی تعداد میں مکان  سلفیت میں تعمیر کیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.