مقبوضہ فلسطین میں کئے جانے والے رائے عامہ ایک حالیہ سروے کے مطابق 48ء کے مقبوضہ عرب علاقوں میں فلسطینی نوجوان اسرائیل کے زیر انتظام شہری سہولیات استعمال کرنے میں حتی الامکان گریز کرتے ہیں۔
الکرامل اسٹڈی سینٹر کے زیر اہتمام ہونے والے سروے میں بتایا گیا ہے 70 فی صد فلسطینی نوجوان اسرائیلی شہری سہولیات سے گریز کرتے ہیں۔ الکرامل سینٹر کے مطابق اسرائیلی شہری سہولیات کی تشہیری مہم پر بہت زیادہ پیسہ خرچ کر رہے ہیں تاکہ اسے نوجوانوں کے لئے مرغوب بنایا جا سکے، لیکن مقبوضہ عرب علاقوں میں ان کی دال نہیں گل سکی۔
اسرائیل شہری سہولیات کی تشہیری مہم میڈیا اور تعلیمی اداروں میں چلا رہا ہے جس میں اس سہولیات کو معاشرے اور نوجوانوں کے لئے مفید ثابت کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ سروے میں اپنی رائے کا اظہار کرنے والے نوجوانوں کا کہنا ہے کہ شہری سہولیات کا جال پھینک کر اسرائیلی حکام انہیں فوج میں شامل کرنا چاہتے ہیں تاکہ ہماری فلسطینی شناخت مٹ جائے اور صہیونی دنیا کے سامنے عرب۔اسرائیل دوستی کا مجسما پیش کر سکیں۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
