اسرائیلی فوج کے مطابق سنہ 48ء کے مقبوضہ جنوبی علاقے میں مزاحمت کاروں کی ایک کارروائی میں تین فلسطینی مجاہد شہید جبکہ ایک اسرائیلی شہری ہلاک ہو گیا۔
ریڈیو کے مطابق مصر اور اسرائیل کی سرحد کے قریب باڑ میں نصب بارودی مواد پھٹنے سے ایک اسرائیلی ہلاک جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔ ریڈیو کے مطابق غزہ کی سرحد عبور کر کے مجاہدین کا ایک گروہ نقب کے مقبوضہ علاقے میں داخل ہوا تھا، ان کی اسرائیلی فوجیوں سے جھڑپ ہوئی، جس میں تینوں مجاہدین جام شہادت نوش کر گئے۔ اب تک کسی فلسطینی تنظیم نے اس کارروائی کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ ادھر اسرائیل ذرائع ابلاغ مسلسل اس بات کا واویلا کر رہے ہیں کہ غزہ سے اسرائیلی علاقے میں داخل ہونے والے چار مجاہدین کی صہیونی فوج تلاش کر رہی ہے۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین
