اسرائیلی میڈیا کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں باب العامود کے مقام پر نامعلوم شخص نے چاقو سے حملہ کر کے ایک یہودی آبادکار کو زخمی کر دیا۔ زخمی یہودی کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا ہے جہاں اس کی حالت بہتر بتائی جاتی ہے۔
اسرائیلی ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق اتوار کو ایک نامعلوم شخص نے بیت المقدس میں باب العامود کے مقام پر یہودی آباد کار پر چاقو سےحملہ کیا۔ چاقو کے وار سے یہودی کے جسم کے بالائے حصے میں گہرے زخم آئےہیں، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ جبکہ حملہ آور موقع سے فرار میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزم کی تلاش شروع کر دی تھی تاہم آخری اطلاعات تک کسی شخص کی گرفتاری کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین