فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج نے جمعہ کے روز گھر گھر تلاشی کا وحشیانہ سلسلہ شروع کیا ہے جس میں آخری اطلاعات تک متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق قابض فوجیوں نے بیت المقدس کے قدیم شہرمیں فلسطینی شہریوں کے گھروں پرچھاپے مارے اور متعدد افراد کو حراست میں لے لیا جب کہ کئی افراد کے گھروں میں خود کو حکام کے حوالے کرنے کے نوٹس چھوڑے ہیں۔
ذرائع کے مطابق قابض فوج نے تلاشی کے دوران محمد ابو فرحہ، محمد باسطی، ایاد الغوج، عمر ابراہیم، احمد شاویش، عبداللہ دعنا، محمود الشاویش، وحید بکری اور مامون غیث کو گرفتاری کے بعد نامعلوم حراستی مراکز منتقل کردیا گیا ہے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ قابض فوجیوں نے گرفتاریوں کے دوران شہریوں کے گھروں میں قیمتی سامان کی توڑپھوڑ کی اور خواتین اور بچوں کو زدو کوب کیا۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
