• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مقبوضہ الجلیل میں ایک لاکھ یہودیوں کو آباد کرانے کا اسرائیلی منصوبہ

بدھ 05-02-2014
in فلسطین
0
plf planning
0
SHARES
0
VIEWS

 

اسرائیلی کنیسٹ کی عرب شہروں سے منتخب خاتون رکن حنین الزعبی نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی حکومت شمالی فلسطین کے سنہ 1948 ء کی جنگ میں قبضے میں لیے گئے شہرالجلیل میں کم سے کم ایک لاکھ یہودیوں کو آباد کرنے کی ایک اسکیم تیار کر رہی ہے۔

انہوں نے خبردار کیا ہے کہ الجلیل میں ہزاروں یہودیوں کی آباد کاری کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے جن کی ذمہ داری اسرائیل پرعائد ہوگی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق الجلیل میں ایک دوسرے رکن پارلیمنٹ حنا سوید کے ہمراہ ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے الزعبی کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے دیگرشہروں کی طرح الجلیل شہرمیں کم سے کم ایک لاکھ یہودیوں کو دنیا بھر سے اٹھا کر منتقل کرنے اور انہیں وہاں آباد کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل اعلانیہ فلسطینی آبادی کا مقابلہ کرنے کے لیے دنیا بھر سے یہودیوں کو یہاں منتقل کررہا ہے۔ ان تمام سازشوں کا مقصد فلسطینیوں کو آبادی میں اقلیت ثابت کرتے ہوئے فلسطینی اراضی پرغاصبانہ قبضے کی راہ ہموار کرنا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں حنین الزعبی کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے ساتھ دوستانہ تعلقات رکھنے والے ممالک فلسطینی شہروں میں یہودی توسیع پسندی میں مدد کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک جانب صہیونیوں کی دن بہ دن تقویت پکڑتی جارحیت کا سامنا ہے اور دوسری جانب اسرائیلی حکومت کے کولونیل ازم کی سازش کا مقابلہ ہے۔ اسرائیل مختلف سازشوں اور حیلوں بہانوں سے فلسطینیوں کی اراضی ہتھیا کر اس پریہودیوں کو آباد کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ الجلیل خالص عرب علاقہ ہے لیکن اسرائیل اسے ہر صورت میں یہودیت میں تبدیل کرکے اس پر اپنا قبضہ مستحکم کرنا چاہتا ہے۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.